ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مویشی چوروں کے ہاتھ پیر کاٹ ڈالو۔ بیلتنگڈی میں ایشورپا کا اشتعال انگیز بیان 

مویشی چوروں کے ہاتھ پیر کاٹ ڈالو۔ بیلتنگڈی میں ایشورپا کا اشتعال انگیز بیان 

Mon, 01 Feb 2021 13:28:01    S.O. News Service

 بیلتنگڈی یکم فروری (ایس او نیوز) بیلتنگڈی تعلقہ کے اجیرے میں نو منتخب گرام پنچایت اراکین کی تہنیت کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب دوران وزیر برائے دیہی ترقیات کے ایس ایشورپا نے انتہائی انگیز بیان دیتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ جو لوگ مویشی چوری کرنے کے لئے آتے ہیں ان کے ہاتھ پاوں کاٹ ڈالو۔

    ایشوپا نے بیف کھانے والوں کو چیلنچ کرتے ہوئے کہا کہ : "ایک دن ایسا آئے گا کہ ہم لوگ گئو کشی کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔ جو لوگ انڈیا کا اناج کھا کر پاکستان کے گن گاتے ہیں ان کی زبانیں کاٹ دینی چاہیے۔"

    اس موقع پر موجود بیلتنگڈی کے ایم ایل اے ہریش پونجا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: "بی جے پی کے کارکنان  دوسروں کےساتھ جھگڑے میں نہیں پڑتے، لیکن میں اعتراف کرتا ہوں کہ یہ کارکنان ہندوازم کے مفاد میں  'لو جہاد' اور'گئو کشی' کے مسئلے پر کسی بھی وقت کسی کے ساتھ بھی مقابلہ پر آنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔"

    اس تقریب میں ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری، وزیر ایس انگارا، ایم ایل سی پرتاپ سنہا نائیک کے علاوہ پارٹی لیڈران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔


Share: